ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شمالی کشمیر میں انکاؤنٹر، عسکریت پسند ہلاک - KASHMIR ENCOUNTER

وادی کشمیر میں گزشتہ چار روز کے دوران سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تین انکاؤنٹر ہوئے۔

ا
گزشتہ چار روز میں وادی کشمیر میں تین انکاؤنٹر ہوئے (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2024, 5:17 PM IST

Updated : Nov 5, 2024, 7:04 PM IST

بانڈی پورہ : شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا۔ یہ انکاؤنٹر ضلع کے کیٹسن علاقے میں دوران محاصرہ شروع ہوا۔ انکاؤنٹر کے دوران محاصرے میں ایک سے زائد عسکریت پسندوں کے گھرے ہونے کے امکانات ہیں۔ یہ انکاؤنٹر رواں ماہ کے دوران تیسرا تصادم ہے۔

بانڈی پورہ میں انکاؤنٹر، عسکریت پسند ہلاک (ای ٹی وی بھارت)

قبل ازیں سیکورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد جموں کشمیر پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے رواں ماہ کی یکم اور دو تاریخ کی درمیانی شب محاصرے میں لے لیا۔ گزشتہ کئی روز سے محاصرہ جاری تھا تاہم منگل کو چھپے عسکریت پسندوں اور حفاظتی اہلکاروں کا آمنا سامنا ہوا جس میں ابھی تک ایک عسکریت پسند کے ہلاک کیے جانے کی اطلاع ہے جبکہ محاصرے میں ایک یا دو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کے امکانات ہیں۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کی دو تاریخ کو سرینگر کے خانیار علاقے میں تصادم آرائی کے دوران پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا، جبکہ اسی روز جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں تصام آرائی کے دوران دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

جموں کشمیر خاص کر وادی میں گزشتہ دنوں عسکری کارروائی میں اضافہ پر حکمران جماعت نیشنل کانفرنس (این سی) نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک سازش قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک، بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

Last Updated : Nov 5, 2024, 7:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.