وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ ان کی حکومت بہترین حکمرانی اور ہمہ جہت انصاف کی فراہمی کے اپنے عہد پر قائم ہے۔
ریاست مغربی بنگال میں تمام مذاہب کے لیے یکساں مواقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ بھید بھاؤ نہیں کیا جا ئے گا ۔چھوٹے بڑے، امیر غریب کسی کو بھی انصاف سے محروم نہیں رکھا جا ئے گا۔
بین الاقوامی یوم انصاف کے موقع پر ممتا بنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 8 برسوں میں ان کی حکومت نے 19 ہیومن رائٹس عدالتیں قائم کی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بنگال میں ماں ماٹی مانش کی حکومت ہے جہاں تمام لوگوں کو اپنے اپنے طریقے سے رہنے اور تہوارمانے کی پوری آزادی ہے۔
ہماری کوشش ہو گی کہ مستقبل میں یہ سلسلہ جاری رہے ۔