مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ میں جسٹس گھڑی لگائی جائے گی۔ اس کاافتتاح آئندہ 22 جنوری کو چیف جسٹس کریں گے۔
عدالت کے ذرائع کے مطابق 22 جنوری کو کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اس گھڑی کا افتتاح کریں گے۔
کلکتہ ہائی کورٹ جنرل رجسٹرار نے بتایا کہ جسٹس گھڑی میں ضلع عدالت اور دیگر عدالتوں میں زیر التوا مقدمات سے موجود ہ اسٹیٹس کی تفیصلات رہے گی اور اس کے علاوہ کب کس کیس کی سماعت ہوگی اس سے متعلق بھی بتایا جائے۔
جوڈیشیل ڈاٹا گریڈ کے مطابق مغربی بنگال میں 22 لاکھ کیس مختلف ضلع عدالتوں میں زیر التوا ہیں جس میں سے 17لاکھ کیس کریمنل ہیں۔
جوڈیشل ڈاٹا گریڈ کے مطابق تین لاکھ سے زائد کیس گزشتہ دس سالوں سے زائد عرصے سے زیر التوا ہیں۔
30نومبر 2019تک کلکتہ ہائی کورٹ میں 2,28,161کیس زیر التوا ہیں۔جس میں سے ایک لاکھ 70 ہزار کیس سیول ہیں جبکہ 38,302 کیس کریمنل ہیں۔