ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے کئی وزار کو اضافی ذمہ داری دی

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 10:57 PM IST

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کابینہ میں نئے چہرے کو شامل کرنے کے بجائے سبرتو مکھرجی کی وزارت پنچایت راج کی اضافی ذمہ داری پولک رائے کو دیا ہے۔تاہم امت مترا کی وزارت خزانہ کا چارج ممتا بنرجی نے خود اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کئی وزار کو اضافی ذمہ داری دی
ممتا بنرجی نے کئی وزار کو اضافی ذمہ داری دی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے کئی اہم وزارت کے حوالے سے اہم فیصلے لیے۔

وزیراعلی ممتا بنرجی کے کابینہ کے سینئیر وزیر سبرتو مکھرجی کے انتقال کے بعد کابینہ میں ردو بدل کی خبروں کے درمیان ممتا بنرجی نے سبترتو مکھرجی کی وزرارت پنچایت راج کی ذمہ داری پولک رائے کو دے دی۔ اس سے پہلے پولک رائے کے پاس پبلک ہیلتھ ٹیکنیکل کی وزارت تھی۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کابینہ میں نئے چہرے کو شامل کرنے کے بجائے سبرتو مکھرجی کی وزارت پنچایت راج کی اضافی ذمہ داری پولک رائے کو دیا ہے۔ تاہم جبکہ امت مترا کی وزارت خزانہ کا چارج ممتا بنرجی نے خود اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ ڈاکٹر امت مترا کو محکمہ خزانہ کا پرنسپل چیف ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے، کیونکہ وزیر خزانہ کے طور پر مترا کی چھ ماہ کی مدت پیر کو ختم ہو گئی ہے اور وہ ریاستی اسمبلی کے منتخب رکن بھی نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ مترا نے ضمنی انتخاب بھی نہیں لڑا تھا۔

چندریما بھٹاچاریہ کو محکمہ خزانہ کا وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے۔ سبرتا مکھرجی کے انتقال کے بعد پلک رائے کو پنچایت اور دیہی ترقی کا نیا وزیر بنایا گیا ہے۔ مناس بھوئیاں، جو آبی وسائل کی ترقی کے وزیر ہیں، کو صارفین امور کے محکمے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ یہ وزارت پہلے سادھن پانڈے کو سونپا گیا تھا لیکن طویل عرصے سے بیمار رہنے کی وجہ سے ان کی ذمہ داری مانس بھویاں ک دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر سشی پنجا کو سیلف ہیلپ گروپ کے محکمے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

بیچارام منا کو پنچایت دفتر کا ریاستی وزیر بنایا گیا۔ بیربہا ہنسدا کو ریاستی ملکیت اداروں اور صنعتی تنظیم نو کا ریاستی وزیر بنایا گیا ہے، اس سے پہلے وہ جنگلات کے وزیر مملکت تھے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.