ETV Bharat / state

مغربی بنگال کے کابینی وزیر جاوید احمد خان سے خصوصی گفتگو - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ریاستی کابینی وزیر جاوید احمد خان نے ممتابنرجی کے مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کو 2024 میں مرکز میں بی جے پی کے لئے خطرہ قرار دیا۔

javed ahmed khan exclusively talk to etv bharat
مغربی بنگال کے کابینہ وزیر جاوید احمد خان سے خصوصی گفتگو
author img

By

Published : May 11, 2021, 11:34 AM IST

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے 43 نومنتخب ارکان اسمبلی نے وزراء کا حلف لیا، جن میں سات اقلیتی چہرے شامل تھے۔

دیکھیں ویڈیو

149 قصبہ اسمبلی حلقے سے تین مرتبہ جیت کر اسمبلی پہنچنے والے جاوید احمد خان اس مرتبہ بھی ممتابنرجی کے کابینہ کا حصہ بنے۔ لگاتار دوسری مرتبہ ممتا بنرجی کے کابینہ کا حصہ بننے والے سینئر رہنما جاوید احمد خان نے سب سے پہلے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ریاستی کابینہ وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ یہ ممتابنرجی کا مجھ میں اعتماد ہے، جنہوں نے مجھے مسلسل دوسری مرتبہ اپنی کابینہ میں جگہ دی۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کی امیدوں کھرا اترتے ہوئے پہلے زیادہ عوام کی خدمت انجام دینے کی بھر پور کوشش کروں گا کیونکہ قصبہ کے عوام کی وجہ سے مجھے یہ کامیابی ملی ہے۔

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما کا کہنا ہے کہ ممتابنرجی کے 200 سے زائد سیٹوں کی بدولت لگاتار تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کا مطلب ہی ہے کہ بی جے پی سمیت دوسری سیاسی جماعتوں کے لئے بنگال میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

ریاستی وزیر نے کہا کہ بنگال کے ممتا بنرجی تنہا محاذ پر ڈٹی رہیں اور اپنے تمام امیدواروں کو جیت دلائی یہاں پر بی جے پی کو شکست ہو گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ جھوٹ اور ہندو۔ مسلم کی سیاست کے سہارے ہی اقتدار میں آئی تھی، اسی وجہ سے ہی اقتدار سے واپس چلی جائے گی۔

ریاستی کابینہ وزیر جاوید احمد خان کا کہنا ہے کہ ممتابنرجی کے مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کا مطلب ہی 2024 میں مرکز میں بی جے پی کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

جاوید احمد خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب ملک کو بحران کا سامنا ہے، لیکن بی جے پی کو سیاست کی پڑی ہے۔ ملک کے تمام ریاستوں کو طبی آلات، آکسیجن، کانسنٹریٹر، کورونا ویکسین مہیا کرانے کے بجائے مغربی بنگال کے ساتھ سیاسی کھیل کھیل رہی۔ روزآنہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عام لوگ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت سے نالاں ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2024 میں بی جے پی کو مرکزی میں اقتدار سے بے دخل کرنے میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا سب سے اہم رول ہوگا۔ اس کی تیاری ابھی سے شروع ہوچکی ہے۔ پہلے کورونا کو نمٹا دیا جائے اس کے بعد مرکز میں بی جے پی کو دیکھ لیں گے۔

مزید پڑھیں:

غلام ربانی بنے وزیر اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم

ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اسمبلی انتخابات میں 213 سیٹوں کی بدولت مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آئی ہے۔گزشتہ پانچ مئی کو راج بھون میں گورنر جگدیپ دھنکر کی موجودگی میں ممتا بنرجی تیسری مرتبہ کے لئے وزیراعلیٰ کا حلف لیا۔ اس کے چھ اور سات مئی کو نومنتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری کاعمل مکمل کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.