ETV Bharat / state

شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت اور مخالفت میں جلوس - شہریت ترمیمی ایکٹ

ندیا ضلع کے راناگھاٹ شہر میں بی جے پی کی جانب سے شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں ریلی نکالی گئی- ترنمول کانگریس نے سی اے اے کی مخالفت میں جلوس کا اہتمام کیا۔

شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت اور مخالفت میں جلوس

author img

By

Published : Nov 20, 2020, 2:53 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر شہریت ترمیمی ایکٹ کا معاملہ ایک بار پھر طول پکڑنے لگا ہے۔

ندیا ضلع کے راناگھاٹ شہر میں بی جے پی کے رکن پارلیمان شانتین ٹھاکر کی قیادت میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں جلوس کا اہتمام کیا گیا۔

رکن پارلیمان شانتین ٹھاکر نے کہا کہ مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ بہت ہی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بغیر متوا سماج کو اصل نہ شناخت نہیں مل سکتی ہے اور نہ ہی شہریت۔

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ متوا سماج کو شہریت ترمیمی ایکٹ کی کھل کر حمایت کرنی چاہئے۔ ضرورت پڑی تو اس کے لئے تحریک بھی چلائیں گے۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کی جانب شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی جلوس کا انعقاد کیا گیا۔

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا مویترا سی اے اے مخالف ریلی کی قیادت کی۔

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا مویترا کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں جب تک ممتا بنرجی کی حکومت رہے گی اس وقت تک سی اے اے نافذ نہیں ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کرتی اور مستقبل میں کرتی رہے گی۔

مہوا مویترا کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کے عوام کو شہریت ترمیمی ایکٹ کے بارے میں اچھی طرح سے معلومات ہے اس لئے وہ آس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امت شاہ مغربی بنگال دورے کے دوران بی جے پی کے تمام ارکان پارلیمان کو شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں تحریک چلانے کی ہدایت دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.