ETV Bharat / state

مغربی بنگال ضمنی الیکشن: کانگریس امیدوار زاہدالرحمن جیت کے لیے پُرامید

مرشد آباد ضلع کے شمشیر گنج سے کانگریس کے امیدوار زاہدالرحمن ضمنی انتخابات میں جیت کے لیے پُر امید ہیں۔

west bengal by election
west bengal by election
author img

By

Published : Sep 25, 2021, 12:34 PM IST

مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں رواں ماہ 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔

کولکاتا کے بھوانی پور سے ترنمول کانگریس کی امیدوار وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے علاوہ مرشدآباد کی دو سیٹیں جنگی پور اور شمشیر گنج پر ووٹنگ ہونی ہے اس لیے ان علاقوں میں سیاسی سرگرمیاں کافی عروج پر ہیں۔

اسی درمیان مرشد آباد ضلع کے شمشیر گنج سے کانگریس امیدوار زاہدالرحمن کو ضمنی انتخابات میں جیت کی پوری امید ہے کیونکہ ان کے خیال میں ووٹرز ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے کچھ بھی چُھپا نہیں ہے۔ ترنمول کانگریس کے حامیوں کی جانب سے مل رہی دھمکیوں کا جواب ووٹرز دیں گے کیونکہ ان کو ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں رواں ماہ کے آخر میں 30 ستمبر کو ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ ہونی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.