ETV Bharat / state

'کورونا سے نجات ملتے ہی سی اے اے نافذ کیا جائے گا' - قومی صدر جے پی نڈا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ کورونا وائرس سے نجات ملتے ہی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کیا جائے گا۔ اسے کوئی روک نہیں سکتا ہے۔

jp nadda
jp nadda
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 9:14 PM IST

شمالی بنگال کے دورے پر آئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے پارٹی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں بہت جلد تبدیلی آنے والی ہے.

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دینا کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے چیلنج بن گیا ہے. بی جے پی کو شکست دینا اپوزیشن کی بس کی بات نہیں.

بی جے پی کے صدر نے کہا 'مودی حکومت تمام مسائل حل کرنے کے لئے آئی ہے. بنگال کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے مودی حکومت نے حکمت عملی تیار کرلی ہے'.

جے پی نڈا نے کہا 'ایک حکمت عملی پر کام کیا جارہا ہے. جیسے ہی کورونا وائرس سے نجات ملتے ہی سب سے پہلے شہریت ترمیمی ایکٹ سختی سے نافذ کیا جائے گا'۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت شہریت ترمیمی ایکٹ کو روک نہیں سکتی ہے. یہ قانون بھارتیوں کے لئے مودی کا سب سے بڑا تحفہ ہوگا'۔

یہ بھی پڑھیے
'دفعہ 370 کی بحالی کے لیے پھانسی کے لیے تیار'

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے شمالی بنگال کے دورے کے دوران اعلی رہنماوں سے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

وزیر داخلہ امت شاہ بھی مغربی بنگال دورہ کرنے والے تھے لیکن کسی وجہ سے وہ نہیں آ آسکے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.