مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے خلاف عوامی غم وغصے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
چند دنوں قبل بردوان ضلع کے شلان پور میں واقع بی جے پی کے پارٹی دفتر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا ۔
اس کے چند دنوں بعد ہی بانکوڑہ ضلع کے بڑجوڑ میں واقع بھارتیہ جنتا پارٹی کا پارٹی دفتر جل کر راکھ ہوگیا ۔ بی جے پی کے رہنماؤں نے ترنمول کانگریس پر الزام لگایا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ گزشتہ شب نامعلوم شرپسندوں کا ایک گروہ نے بھارتیہ جنتاپارٹی میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد اس میں آگ لگادی ۔
بھارتیہ جنتاپارٹی رکن پارلیمان سمترا خان کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں پارٹی دفتر میں آگ لگائی ہے۔ انہوں نے ہی پہلے دفتر میں توڑ پھوڑ کی ۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے پارٹی دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے اور آگ لگانے والوں کی اگر جلد سے جلد گرفتاری عمل میں نہیں آ تی ہے تو بی جے پی کے اراکین دھرنے پر بھٹیں گے۔
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے ضلع صدر نے بی جے پی کے الزام کو بے بنیاد قراردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے پارٹی دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے اور آگ لگانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ بی جے پی کے دوگرہوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ ان میں سے کسی نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔