ETV Bharat / state

یتیم خانوں میں رہنے والی خواتین کا حال بہت برا: رکن پارلیمان - ہگلی ضلع سے بی جے پی کی رکن پارلیمان

رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے خستہ حال یتیم خانوں کو لے کر وزیراعلی ممتا بنرجی کی جم کر تنقید کی۔

یتیم خانوں میں رہنے والی خواتین کا حال بہت برا: رکن پارلیمان

author img

By

Published : Jan 12, 2021, 11:56 AM IST

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع سے بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ مغربی بنگال کے تمام یتیم خانوں کی موجودہ صورتحال کی تحقیقات ہونی چاہیے، ریاست کے تمام اضلاع میں واقع یتیم خانوں کے حالات بہت ہی خراب ہیں، ان یتیم خانوں میں رہنے والی خواتین کو بڑی دشواریوں اور پریشانیوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی ممتا بنرجی ایک خاتون ہونے کے باوجود انہیں یتیم خانوں میں رہنے والی خواتین کا ذرا بھی خیال نہیں ہے، وزیراعلی ممتا بنرجی کی عدم توجہی کے سبب یتیم خانوں کے ذمہ دران یتیم خانوں میں رہنے والی خواتین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتے ہیں۔

ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کو مغربی بنگال کے تمام یتیم خانوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ وہاں رہنے والی خواتین کے حالات کے بارے میں پتہ چل سکے۔

رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ یتیم خانوں کے لیے جلد کچھ نہیں کیا گیا تو حالات اور خراب ہو سکتے ہیں

مرکزی حکومت کی جانب سے یتیم خانوں میں رہنے والی خواتین اور لڑکیوں کے لیے سال میں پانچ مرتبہ نئے کپڑے اور نئے بیڈشیٹ دیے جاتے ہیں لیکن معصوم اور بے سہاروں کو کبھی نہیں ملا۔

بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی کا مزید کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.