اناؤ عصمت دری کیس کی متاثرہ کی موت پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے تعزیتی بیان پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ ممتا بنرجی پہلے مالدہ عصمت دری کیس کو حل کریں۔تین دن گزر جانے کے بعد بھی ایک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔
خیال رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی اناؤ عصمت دری کی متاثرہ کی موت ہر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ کے اظہار کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہے۔
ہگلی سے ممبر پارلیمنٹ لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ ممتا بنرجی مالدہ حادثہ پر زبان کیوں نہیں کھول رہی ہیں۔ ریاست کے باہر ہونے والے واقعے پر ترنمول کانگریس کی سربراہ چیختی چلاتی ہیں۔ مگر ریاست کے اندر ایک خاتون کی عصدمت دری کے بعد بہیمانہ قتل ہوجاتا ہے۔اس پروہ خاموش ہیں۔ اس سے زیادہ حیرت کی بات اور کیاہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طریقے کا واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا مگر ممتا بنرجی خاموش رہیں مگر اترپردیش کے واقعے پر ممتا بنرجی بول رہی ہیں۔
خیال رہے کہ مالدہ کے انگلش بازار علاقے سے ایک خاتون کی نصف جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی۔
پولس کا کہنا ہے کہ عصمت دری کے بعدخاتون کو جلاکر ماردیا گیا ہے۔ایک دن قبل جمعہ کو ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ اس معاملے کی پولس جانچ کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی اس کی پوری تصدیق کی جائے گی۔
لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ مالدہ میں ہی ایک چار سالہ بچی کی عصمت دری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خاتون وزیرا علیٰ ہونے کے باوجود ریاست میں خواتین محفوظ نہیں ہے۔
میں خاتون کی عصمت دری کے گناہ گار اب بھی پولس کی گرفت سے باہر ہیں۔پولس نے سوشل میڈیا کے ذریعہ عوام کی مدد سے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔