شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کا صفایا ہونا تقریباً طے ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو نتائج کے بعد ہو ہی جائے گا۔
روڈ شو کے دوران بی جے پی کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ باوقار رہنماؤں کے لئے ترنمول کانگریس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ راجیب بنرجی ایک اچھے سیاسی رہنما ہیں۔ وہ صرف کام سے مطلب رکھتے ہیں لیکن ترنمول کانگریس میں ان کے لئے کوئی جگہ نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس ایک نجی کمپنی بن گئی ہے جس میں ممتا بنرجی اور ابھیشک بنرجی کے علاوہ کسی دوسرے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ راجیب بنرجی سمیت ان تمام رہنماؤں کا بی جے پی میں خیرمقدم ہے، جو ترنمول کانگریس کی غلط پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ راجیب بنرجی نے وزارت جنگلات سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ اس سے مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔
مزید پڑھیں:
ویشالی ڈالمیا ترنمول کانگریس سے معطل
راجیب بنرجی اور ترنمول کانگریس کے چند رہنماؤں کے درمیان عرصے سے تنازعہ چل رہا تھا۔ اسی تنازع کی وجہ سے راجیب بنرجی نے وزارت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا۔