مغربی بنگال اسمبلی میں 10فروری کو بجٹ پیش کیا جائے گا۔
بنگال کابینہ نے سوموار کو بجٹ پیش کرنے کے علاوہ ٹرانسپورٹ،اربنائزیشن اور کلکتہ اور درگاپور میونسپل کارپوریشن میں 400خالی عہدوں پر تقرری کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس کے علاوہ کابینہ نے اساتذہ کو ان کے اپنے ضلع میں ٹرانسفر کرنے کے حکومت کے فیصلے کو بھی منظور کرلیا۔
وزیر پارلیمانی امور پارتھو چٹوپادھیائے نے گذشتہ اتوار کو قانون ساز اسمبلی اجلاس سے پہلے راج بھون جاکر گورنر جگدیپ دھنکر سےملاقات کی تھی۔
پارتھو چٹرجی نے کہا کہ پہلے میں روزانہ راج بھون آتا تھا ،اب میرے پاس وقت نہیں ہے لیکن بطور وزیر میرا فرض ہے کہ آئندہ 7 فروری سے اسمبلی کا بجٹ سیشن شروع ہورہا ہے ۔
اسمبلی کا بجٹ اجلاس 7 فروری کو شروع ہونا ہے۔گورنر اس موقع پر خطبہ پیش کریں گے ۔قیاس لگایا جارہا ہے کہ ملاقات میں بجٹ اجلاس سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی ہوگی۔
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے بنگال اسمبلی کا بجٹ سیشن 7فروری سے طلب کیا ہے ۔
راج بھون سے جاری گورنر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 174(1)کے تحت 7فروری 2بجے سیشن کو طلب کیا گیا ہے۔