ETV Bharat / state

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: کورونا گائیڈ لائن کے تحت ووٹنگ جاری

مغربی بنگال میں کورونا گائیڈ لائن کے تحت چھٹویں مرحلے میں چار اضلاع کی 43 سیٹوں کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ووٹنگ کے چار گھنٹوں میں چند چھوٹے موٹے واقعات کو چھوڑ کر انتخابات پر امن طریقے سے جاری ہے۔

voting continues under the corona guidelines
کورونا گائیڈ لائن کے تحت ووٹنگ جاری
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 12:57 PM IST

بیرکپور اور نوا پاڑہ اسمبلی حلقوں میں پولنگ بوتھ پر ای وی ایم خراب ہونے کے سبب ووٹ ڈالنے کا سلسلہ تاخیر سے شروع ہوا۔ جس کو لیکر ووٹرز نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

دیکھیں ویڈیو

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر مغربی بنگال میں کورونا گائیڈ لائن کے تحت چھٹویں مرحلے میں چار اضلاع کی 43 سیٹوں کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام پولنگ مراکز پر ووٹنگ کے دوران کورونا وائرس کی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

مرکزی فورسز اور مغربی بنگال پولیس ووٹرز کے درمیان کورونا گائیڈ لائن کو لے کر بیداری پیدا کرنے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ پولنگ مراکز پر ووٹرز میں کورونا وائرس گائیڈ لائن کو لے کر سنجیدگی پائی جا رہی ہے۔ لوگ خود سماجی فاصلے پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔

چھٹویں مرحلے 43 سیٹوں کی ووٹنگ کے لئے شمالی 24 پرگنہ سمیت اضلاع میں 306 امیدوار اپنی اپنی قسمت آزما رہے ہیں، جن میں 27 خواتین بھی شامل ہیں۔ چار اضلاع کی 43 سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کے لئے 14،480 پولنگ مراکز بنائیں گئے ہیں جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

چار اضلاع کے 43 اسمبلی حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد ایک کروڑ، 30 لاکھ، 56ہزار 918 ہیں جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 50 لاکھ 60 ہزار 38ہزار 332 ہے۔ اس کے علاوہ 43 اسمبلی حلقوں میں تیسری جنس ووٹرز کی تعداد 256 ہے۔ تیسری جنس کو پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: چَھٹے مرحلہ کی مکمل تفصیلات

واضح رہے کہ انتخابی کمیشن نے کورونا وائرس کے مدنظر 72 گھنٹہ قبل چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے انتخابی مہم پر پابندی عائد کر دیا تھا۔ چھٹے مرحلے میں ووٹنگ کے دوران پولنگ مراکز پر سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.