مغربی بنگال میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ اس وباء میں مبتلا مریضوں کی تعداد تین لاکھ 61 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل نداکھالی تھانہ کے آفیسر انچارج کی کورونا وائرس کے سبب نجی ہسپتال میں موت ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ندا کھالی تھانہ آنند باسو کو دس دنوں قبل کورونا مثبت پائے جانے کے بعد نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ان کی حالت بگڑ جانے کے بعد انہیں میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔
مغربی بنگال پولیس کے مطابق آئی سی آنند باسو لاک ڈاؤن کے دوران کولکاتا اور اس کے اطراف میں ڈیوٹی پر تعینات تھے۔
آئی سی آنند باسو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ وارئرس تھے اور مسلسل کام کرتے رہے۔
کولکاتا اور مغربی بنگال کی پولیس انتظامیہ نے آئی سی کی موت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے پریس ریلیز میں کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ایک اور سپاہی کی موت ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کولکاتا پولیس آرمڈ ڈیپارٹمنٹ کے انسکپڑ سنجے سنگھ کی کورونا سے موت ہوئی تھی۔