کولکاتا : مغربی بنگال اور اتر پردیش کی ٹیمیں انٹر اسٹیٹ یوتھ اینڈ جونیئر نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے 85 ویں ایڈیشن کے فائنل میں ٹکرائیں گی ۔ دونوں ریاستوں کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کا امکان ہے۔ جمعہ کی رات کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم نے تمل ناڈو کو 3-0 سے اور دوسرے سیمی فائنل میں یوپی نے نیشنل سینٹر فار ایکسیلنس (این سی او ای) کو 3-1 سے شکست دی ۔
انکور بھٹاچارجی نے اپنے تیز رفتار گیم پلان سے تھرون شنموگم کو ہرا کر بنگال کو 1-0 سے آگے کر دیا۔ دوسری طرف بودھی ستوا نے پی بی کو شکست دی۔ شنکردیپ نے بالامورگن کے خلاف کام مکمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹیم کی مضبوطی کیلئے سنئیر کھلاڑیوں کی موجودگی ضروری
یو پی کی شروعات سارتھ مشرا سے اچھی رہی، جنہوں نے پرنیت بھاسکرن کو آسانی سے شکست دی۔ لیکن ان کے اسٹار کھلاڑی دیویانش نے سومل مکھرجی کے خلاف جدوجہد کی ۔ تاہم ، دیویانش نے اس مرحلے میں یوپی کو 2-1 سے آگے کر دیا ۔ اس سے پہلے کوارٹر فائنل میں بنگال نے گجرات کو 3-0 سے اور تمل ناڈو نے دہلی کو 3-1 سے شکست دی جبکہ این سی او ای نے آسام کو اور اتر پردیش نے مہاراشٹر کو 3-2 کے فرق سے شکست دی۔