ETV Bharat / state

امت شاہ یکم مارچ کو کولکاتا میں ریلی سے خطاب کریں گے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ یکم مارچ کو کولکاتا کے تاریخی شہید مینار میدان میں بی جے پی کی ریلی سے خطاب کریں گے۔ریاستی بی جے پی کو کولکاتا پولیس کی جانب سے اجازت مل گئی ہے

امت شاہ یکم مارچ کو کولکاتا میں ریلی سے خطاب کریں گے
امت شاہ یکم مارچ کو کولکاتا میں ریلی سے خطاب کریں گے
author img

By

Published : Feb 25, 2020, 7:30 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:42 PM IST

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ مغربی بنگال کے دارالحکومت میں واقع شہید مینار میدان میں بی جے پی کی ریلی سے خطاب کریں گے۔

امت شاہ یکم مارچ کو کولکاتا میں ریلی سے خطاب کریں گے
امت شاہ یکم مارچ کو کولکاتا میں ریلی سے خطاب کریں گے

امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا 29فروری کو کولکاتا آئیں گے اور اسی دن ریاستی رہنماوں کے ساتھ میٹنگ کرکے اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات اورشہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ اس ریلی کی تیاریاں زوروں پر ہے۔ تمام اضلاع کے بی جے پی کے رہنماوں کو اس کی اطلاع دی گئی ہے۔ ان کے ساتھ میٹنگ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سیئر رہنما امت شاہ کولکاتا میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیا ل کریں گے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے کہاکہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی وجہ سے پہلے شہید مینار میدان میں جلسے کی اجازت نہیں مل رہی تھی لیکن بعد سب کچھ ٹھیک ہو گیا ۔

انہوں نے کہاکہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا عوامی جلسے کو خطاب کریں گے۔لوگوں کو شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی سے متعلق سمجھانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف مسلسل احتجاج کررہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے ریاست کے تمام 294 اسمبلی حلقوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے علاوہ بایاں محاذ کی تمام حلیف جماعت، کانگریس بھی سی اے اے کے خلاف سڑکوں پر اتر چکی ہے۔

دہلی کے شاہین باغ کے طرز پر کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں گزشتہ دومہینوں سے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف خواتین دھرنے میں بیٹھی ہوئیں۔ خواتین کا کسی بھی سیاسی جماعت سے متعلق نہیں ہے۔

دوسری طرف ریاستی بی جے پی شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں مہم چلارہی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.