ETV Bharat / state

'ممتا بنرجی نے عوام کو مرکزی اسکیموں سے محروم کردیا ' - مغربی بنگال

کورونا بحران اور امفان طوفان کی تباہی کے درمیان مغربی بنگال میں پہلی ورچوئیل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج ممتا حکومت کی سخت تنقید کی.

'ممتا بنرجی نے عوام کو مرکزی اسکیموں سے محروم کردیا '

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 5:02 PM IST

بی جے پی کے سنئیر رہنما اور وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ پورے ملک میں جمہوری روایات مضبوط ہورہی ہے مگر مغربی بنگال واحد ریاست ہے جہاں سیاسی تشدد کے واقعات میں کمی آنے کے بجائے اضافہ ہورہا ہے اور یہاں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

'ممتا بنرجی نے عوام کو مرکزی اسکیموں سے محروم کردیا '

2014سے2020تک سیاسی تشدد میں مرنے والے پارٹی ورکروں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مہلوک پارٹی ورکروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اور ان کے اہل خانہ کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے عزیزوں نے سونار بنگلہ کی تعبیر کیلئے اپنی جان قربان پیش کی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائے گی۔

امیت شاہ نے اپنے خطاب کا آغاز کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے ہیروں کو خراج عقیدت اور امفان طوفان میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ممتا حکومت نے آیوشمان بھارت یوجنا سے بنگال کے عوام کو محروم کردیا جب کہ اس سے ملک بھر کے لاکھوں شہریوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ ممتا بنرجی نے اپنے انا کی وجہ سے ریاست کے لاکھوں شہریوں کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج میں ریاست کے کروڑوں شہریوں کی طرف سے حکومت بنگال سے سوال کررہاں ہوں کہ آخر اس اسکیم کو نافذ کرنے سے انکار کیوں کیا گیا۔

امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی بنگال میں اپوزیشن کی سیاست کیلئے کام نہیں کررہی ہے بلکہ 2021کے اسمبلی انتخاب میں کامیابی حاصل کرے گی اور اقتدار میں آتے ہی آیوشمان بھارت یوجنا اور دیگر مرکزی حکومت کی اسکیمیں جس سے ملک بھر لاکھوں شہری فائدہ اٹھارہے ہیں مگر بنگال کے عوام محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ حلف برداری کی تقریب کے فوری بعد ریاست میں آیوشمان بھارت اسکیم کو نافذ کردیا جائے گا۔

ممتا جی بنگال کے عوام کو صحیح اور معیاری دوائیاں نہیں مل رہی ہے۔آخربنگال میں آیوشمان اسکیم کو نافذ کیوں نہیں کیا گیا۔ممتا جی غریب عوام کے حقوق کے ساتھ سیاست نہیں کی جاتی ہے۔

امیت شاہ نے دو دن قبل بہار میں اپنی پہلی ورچوئیل ریلی کی تھی اس کے بعد سوموار کو اڑیسہ میں اور اب بنگال میں ورچوئیل ریلی سے خطاب کیا ہے۔اس موقع پر بنگال کے سینر لیڈران دلیپ گھوش، مکل رائے اور راہل سنہا بھی موجود تھے

امیت شاہ نے کہا کہ پارٹی ورکروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔ بنگال میں تبدیلی کی دستک ہوچکی ہے اور ہم پارٹی ورکروں کے خواب کو شاہکار کریں گی۔

مودی کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے تین طلاق بل کے ذریعہ مسلم خواتین کے ساتھ انصاف کیا ہے۔کشمیر کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے 370ایکٹ کو ہٹایا اور شہری ترمیمی ایکٹ کے ذریعہ لاکھوں ہندو رفیوجیوں کو بھارتی شہریت کی راہ ہموار کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت کی وجہ سے ملک مضبوط ہاتھوں میں ہے۔شاہ نے دعوی کیا کہ ممتا بنرجی کی وجہ سے بنگال کے کسانوں کو مرکز کے منصوبے سے محروم کردیا گیا ہے غیر منظم سیکٹر سے وابستہ مزدوروں کے اکاؤنٹ میں دس دس ہزار روپے بھیجنے کے ترنمول کانگریس کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ممتا بنرجی چاہیں تو بھی، مرکز دو دن کے اندر بنگال کے کاشتکاروں کے اکاؤنٹ میں رقم بھیجنے کے لئے تیار ہے۔ ریاست کے کسان ممتا بنرجی کی وجہ سے مرکز کے فوائد سے محروم ہیں۔ممتا بنرجی کی تنگ سیاست کی وجہ سے بنگال کے کسانوں کو مرکز کے منصوبے سے محروم کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.