پارٹی نے ریاستی انتظامیہ اور پولس سے ریلی کی اجازت کیلئے درخواست دیدیا ہے۔ایم آئی ایم کے سینئر رہنما سولنکی نے کہا کہ ہماری پارٹی کے سربراہ اسدالدین اویسی مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں ایک ریلی کو خطاب کریں گے۔
انہوں نے جنوری کے دوسرے ہفتے میں کولکاتا کے بریگیڈ میدان میں میگاریلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاستی حکومت سے اس کیلئے اجازت مانگی ہے۔حیدرآباد پارٹی دفتر سے کلکتہ پولس کو درخواست بھیج دی گئی ہے۔ایم آئی ایم نے مغربی بنگال کے کئی اہم سیٹوں پر امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حال ہی میں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کسی کا بھی نام لے بغیر کہا تھا کہ حیدرآبادکے کچھ لوگ یہاں آکر فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ حیدرآباد کے لوگ لوگوں کی حفاظت نہیں کرسکتے ہیں۔ہم این آرسی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
اسدالدین ااویسی نے ممتا بنرجی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی نے اپنے دور اقتدار میں اقلیتی طبقہ کے امپاورمنٹ کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔