عالیہ یونیورسٹی کے تھیالوجی شعبے کے زیر اہتما م اگلے مہینے مغربی بنگال میں اسلام اور مسلمان:مستقبل اور حال کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار منعقد ہورہا ہے۔
اس سیمنار میں مغربی بنگال میں اسلامی ورثے اور تاریخ کے حوالے مختلف زاویے پر گفتگو کی جائے گی۔
شعبہ کے صدر ڈاکٹر محمد شمیم اختر قاسمی نے بتایا کہ بنگالی تہذیب و تمدن کے فروغ میں مسلمانوں نے ہم کردار ادا کیا ہے۔خود عالیہ مدرسہ (موجودہ عالیہ یونیورسٹی) نے بنگال میں تعلیم کے فرو غ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے
مگر مسلمانوں کے حوالے سے گفتگو نہیں ہوتی ہے۔اس لیے ضرورت اس بات کی تھی کہ بنگالی تہذیب و تمدن اور سماجی، علمی اور معاشی ترقی میں مسلمانوں کے کردار پر گفتگو کرنے کے ساتھ حال کا بھی جائزہ لیا جائے۔
بنگال میں ایک عرصے مسلمانوں نے حکمرانی کی ہے اور بنگال نے ہمیشہ سے بیداری کا ثبوت پیش کیا ہے مگر آزادی کے بعد بنگال کے مسلمان حاشیہ پر پہنچ گئے ہیں۔
اس لیے ضرورت اس بات کی تھی اس موضوع پر تفصیل سے جائزہ لیا جائے اور اس کی روشنی میں حکمت عملی بنائی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سمینار اسلامک فقہ اکیڈمیکے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔
یہ دوروزہ سیمینار 30مارچ اور یکم اپریل کو عالیہ یونیورسٹی کے پارک سرکس کیمپس کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے اسکالروں کی شرکت کا امکان ہے۔