ETV Bharat / state

مغربی بنگال انتظامیہ نے سڑک کی مرمت کا کام جلد شروع کرنے کا وعدہ کیا - گیارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ

گیارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ نے مختلف علاقوں میں خستہ حال سڑکوں کی مرمت کا کام جلد سے جلد شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مغربی بنگال انتظامیہ نے سڑک کی مرمت کا کام جلد شروع کرنے کا وعدہ کیا

author img

By

Published : Oct 10, 2021, 2:02 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سب ڈویژن جوٹ انڈسٹری کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے اور اس کا ایک منفرد مقام بھی ہے۔لیکن گزشتہ چند برسوں سے یہ صنعتی خطہ(بیرکپور سب ڈویژن) سیاسی چقلش بازی کا شکار ہے اور عام لوگوں کو اس کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور کے عوام ان دنوں خستہ حال سڑکوں سے بے حال ہیں اور انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

مغربی بنگال انتظامیہ نے سڑک کی مرمت کا کام جلد شروع کرنے کا وعدہ کیا

سڑکوں کا حال یہ ہے کہ گاڑیاں تو دور کی بات ہے عام لوگوں کو ان سڑکوں سے گزرتے وقت بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گیارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ رابن داس نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند علاقوں میں سڑکوں کا حال برا ہے۔ بہت پہلے سڑکوں کی مرمت کا کام شروع ہو جاتا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے کام شروع نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: کلکتہ فٹبال لیگ: محمڈن اسپورٹنگ سیمی فائنل میں، بھوانی پور ایف سی کو شکست

انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد تہواروں کا سیزن شروع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے مرمت کا کام شروع کرنے میں تاخیر ہوئی ہے لیکن اس بات کی یقین دہانی کرائی جا سکتی ہے کہ لوگوں کو خستہ حال سڑکوں سے بہت جلد نجات مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 'پاتھ ساتھی' منصوبہ کے تحت شمالی 24 پرگنہ کے مختلف میونسپلٹی علاقوں میں خستہ حال سڑکوں کی مرمت کا کام کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.