ETV Bharat / state

وزیراعظم کی خاموشی پر ادھیر رنجن چودھری کا سوال

author img

By

Published : Oct 21, 2020, 8:33 PM IST

کانگریس کے سنئیر رہنما ادھیر رنجن چودھری نے وزیراعظم نریندر مودی سے معیشت کی تباہی، چینی دراندازی، کورونا وائرس پر قابو پانے میں ناکامی سے متعلق سوال کیے۔

adhir ranjan ch
adhir ranjan ch

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہورہی ہے.

انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری کا ماحول ہے. عام آدمی پریشان ہے لیکن حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے.

کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے 'بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پیچیدہ مسائل پر کھل کر بات نہیں کرتی ہے. لوگوں کے دل و دماغ میں کئی سوال ہے'.

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر چودھری نے کہا 'وزیراعظم ملک کی تباہ حال معیشت پر کچھ نہیں کہتے ہیں. ملک کی معیشت کس طرح پٹری پر دوبارہ لوٹے گی اس پر خاموش رہتے ہیں'.

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا بہت برا حال ہے. جی ڈی پی لاپتہ ہے. کروڑوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں. لیکن وہ خاموش ہیں. انہیں کچھ تو بولنا چاہئیے.

پردیش کانگریس کے صدر نے لداخ میں چینی فوجیوں کی دراندازی پر سوال کیا. اس معاملے پر خاموش رہنا بالکل غلط ہے. اس پر سوال اٹھ سکتا ہے.

انہوں نے کہا 'وزیراعظم ہر معاملے پر بات کرتے ہیں لیکن لداخ میں چینی فوج کی دراندازی پر خاموش ہے. چینی فوج کو سخت پیغام دینا چاہئے تھا'.

بھارتی فوجیوں نے چینی فوجیوں کے خلاف بہادری سے مقابلہ کیا. ملک کو اپنی فوج پر فکر ہے. چین کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ دوبارہ ایسی غلطی کرنے سے پہلے دس بار سوچنے پر مجبور ہو جائے'.

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے.

یہ بھی پڑھیے
جے کے سی اے بدعنوانی معاملہ: فاروق عبداللہ سے دوبارہ پوچھ گچھ

حکومت کی ناکامی کا اندازہ اسی بات پر لگایا جا سکتا ہے کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 75 لاکھ پار کر چکی ہے. اس میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے.

کانگریس کے رہنما نے کہا کہ یہ سب سوال اہم ہے. آج میں سوال کر رہا ہوں کل ملک کے لوگ کریں گے.

عوام کو روزگار، روٹی، کے لئے گھر اور بچوں کو معیاری تعلیم چاہئے. اگر انہیں یہ سب نہیں ملے گا تو سوال کرنا لازمی ہو جاتا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.