ETV Bharat / state

سوامی ویویکانند کامجسمہ مسمار

مرشد آباد ضلع کے بھڑتی تھانہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے سوامی ویویکا نند کے مجسمے کونقصان پہچنانے کی کوشش کی ۔

سوامی ویویکانند کامجسمہ مسمار
سوامی ویویکانند کامجسمہ مسمار
author img

By

Published : Feb 22, 2020, 6:07 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:07 AM IST

مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کے بھٹرتی تھانہ علاقے مئں نامعلوم شرپسندوں نے سوامی وویکا نند کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔ اس سے علاقے میں کیشدگی پھیل گئی۔

سوامی ویویکانند کامجسمہ مسمار
سوامی ویویکانند کامجسمہ مسمار

ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے سوامی ویویکا نند کے مجسمے کے ہاتھ توڑ کر زمین پر رکھا دیا گیا۔ آج صبح مقامی باشندوں کی نظریں اس پر پڑی تو وہ ناراضگی کا اظہار کیا۔

مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں کے خلاف ایف آ ئی آر درج کرلیا ہے۔ تفتیش جاری ہے اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔ مختلف مقامات پر چھاپہ ماری مہم چلائی گئی ہے۔

پولیس نے مزیدکہاکہ شرپسمدوں کو جلد ہی گر فتار کرلیا جائے گا۔ اس کے لئے تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔

کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ مرشد آباد کے پرُامن ماحول بگاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ چند لوگ سیاسی فائدے کے لئے اس طرح کی حرکتیں کررہے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ سوامی وویویکا نند کی مورتی کو نقصان پہنچانے سے کس کو کیا فائدہ ہوسکتا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ چند لوگ باشندوں کو ایک دوسرے سے لڑانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ سوامی ویویکا نند کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والوں کو اگر جلد گرفتار نہیں کیا گیا تووہ سڑک کی ناکہ بندی کریں گے ۔ مقامی تھانے کا گھیراؤ کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ودیا ساگر کے مجسمے کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ اس دوران مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ بھی کی گئی تھی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.