مغربی بنگال کی کانگریس اور بائیں محاذ کی تمام سیاسی جماعتوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ،این آرسی اور این پی آر کے خلاف آئندہ کل آٹھ جنوری کو ریاست میں ہڑتال کرنے کا اعلان کیا۔
کانگریس اور بائیں محاذ نے تمام مزدورتنظیموں کی جانب بلائی گئی ہڑتال کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔بند کی حمایت میں سڑکوں پر اترنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
بدوان ضلع ٹاؤن میں سی پی آئی ایم کے حامی بند کی حمایت میں جلوس کے دوران بند کی مخالفت کرنے والے ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ پو گئی۔
ایس ایف آ ئی کے ضلع صدر کی پٹائی کردی گئی ۔ ایسن ایف آ ئی کے حامیوں نے ترنمول کانگریس پر اس کا الزام لگایا ۔انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کے حامی بی جے پی کی حمایت کرنے کے لئے بند کی مخالفت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی پالیسی واضح نہیں ہے اس کا مطلب یہ ہو اہے کہ وہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی حمایت کرتے ہیں۔ اس سے بی جے پی کو عوام مخالف پالیسی کو سختی نافذ کرنے کا اور موقع مل جائے گا۔