ETV Bharat / state

ضمنی انتخابات: فورسز کی 27 کمپنیوں کی تعیناتی کا فیصلہ - مغربی بنگال کے چار اسمبلی حلقوں میں

مغربی بنگال کے چار اسمبلی حلقوں میں 30 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے مرکزی فورسز کی 27 کمپنیوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

west bengal: 27 companies of central force for bypolls in 4 seats
ضمنی انتخابات کو لیکر فورسز کی 27 کمپنیوں کی تعیناتی کا فیصلہ
author img

By

Published : Oct 10, 2021, 11:32 AM IST

مغربی بنگال کے چار اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں اور سرگرمیاں عروج پر ہے۔ تہواروں کے موسم کے باوجود حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب ووٹرز کو اپنی اپنی طرف راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق چار اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے مرکزی فورسز کی 27 کمپنیوں کو چار اضلاع میں جلد ہی تعیناتی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

چار اسمبلی حلقوں میں شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ، ندیا ضلع کے شانتی پور، جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابا اور کوچ بہار کے دن ہاٹا میں تمام فورسز کو تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق مرکزی فورسز کی 27 کمپنیوں میں سی آر پی ایف، بی کی آٹھ کمپنیاں، بی ایس ایف کی نو کمپنیاں، ایس ایس بی کی پانچ کمپنیاں اور سی آئی ایس ایف کی پانچ کمپنیاں ہیں۔

مرکزی فورسز کی تمام کمپنیاں 13 اکتوبر تک چاروں اسمبلی حلقوں میں پہنچ جائے گی جنہیں ان تمام کمپنیوں کو مختلف علاقوں میں تعینات کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: چار دہائی بعد محمڈن اسپورٹنگ چمپیئن بننے کے نزدیک پہنچا

واضح رہے کہ اس سے قبل اسمبلی انتخابات 2021 میں ان چار اسمبلی حلقوں میں مرکزی فورسز کی کل 35 کمپنیوں کو تعینات کیا گیا تھا لیکن اس مرتبہ مرکزی فورسز کی کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ 30 اکتوبر کو مغربی بنگال کے چار اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں جس کی تیاریاں اور سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.