ETV Bharat / state

مغربی بنگال: 24 گھنٹوں میں 147 افراد کی موت - بنگال کی خبر

مغربی بنگال میں کورونا کے معاملے کم ہورہے ہیں لیکن اموات کی تعداد میں مسلسل ہورہا ہے جس سے محکمہ صحت کے اندر تشویش پائی جارہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 147 لوگوں کی موت ہوگئی۔

wb_kol_daily corona cases decrease but number of death continue spike _wbur10001
مغربی بنگال: 24 گھنٹوں میں 147 لوگوں کی موت
author img

By

Published : May 17, 2021, 9:32 AM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی آنے کے باوجود اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں تشویشناک طور پر اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کے درمیان کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں تھوڑی کمی آئی ہے جو محکمہ صحت کے لئے راحت کی بات ہو سکتی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 117 لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ لگاتار یہ دوسرا دن ہے جب 20 ہزار سے کم یومیہ کیسز ریکارڈ کئے گئے۔
ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کے لئے تشویش کا باعث یہ ہے کہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں تشویشناک طور پر اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب 147 لوگوں کی موت ہوئی ہے جو گزشتہ کل کے مقابلے بہت زیادہ ہے۔
ریاستی محکمہ صحت نے کہا کہ کورونا کے یومیہ کیسز میں کمی آنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ حالات میں بہتری آ رہی ہے، حالات کچھ ٹھیک نہیں ہیں۔ اس سے بھی خراب حالات ہو سکتے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونا تشویش کا باعث ہے. اس سے ساری محنت پر پانی پِھر سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.