مغربی بنگال کے بہرامپور پارلیمانی حلقے سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ اوجودھیا کیس پر ہماری گہری نظر تھی۔ ہم ہر پل کی خبر رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کانگریس ملک کی قومی سیاسی جماعت ہے۔ ہماری پارٹی اجودھیا کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتی ہے۔ ملک میں سپریم کورٹ سے بڑا کوئی ادارہ نہیں ہے۔ اس لیے ہمیں فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔
کانگریس کے رہنما کے مطابق ملک میں فیصلے کے بعد کچھ ہونے والا نہیں ہے ۔ملک میں امن وامان قائم برقراررہے گا۔اس وقت اس سے زیادہ کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔
لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ مغربی بنگال میں امن وامان برقرارہے گا۔اس فیصلے سے کسی پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے ۔ بنگال کے لوگ سمجھ دار ہیں ۔ انہیں پتہ ہے کہ کون کیا کررہا ہے۔ یہاں کے لوگوں کو سب کچھ پتہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ میرے خیال سے لوگوں کوصبروتحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں بھی حالات معمول پر رہیں گے ۔