کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع مسلم اکثریتی علاقےگارڈن ریچ میں کانگریس کی جانب سے عام جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں پردیش کانگریس کے صدر اور رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے شرکت کی۔۔WB Pradesh Congress President Adhir Ranjan Choudhry Slam State Govt
پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ایس ایس سی میں بدعنوانی،کوئلہ اسمگلنگ اور جانوروں کے اسمگلنگ کے معاملے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنماؤں کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔ چند لوگ گرفتار ہو چکے ہیں ۔ابھی درجنوں افراد کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔
کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ گارڈن ریچ میں چند دنوں قبل انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی ٹیم نے ترنمول کانگریس کے سنیئر رہنما کے قریبی کاروباری کے گھر پر چھاپہ ماری مہم چلائی تھی جہاں 18کروڑ نقد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ شخص عامر خان تھا جو ترنمول کانگریس کا قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھا۔عامرخان پر آن لائن گیمینگ کے ذریعہ کروڑوں روپے کی جعلسازی کا الزام ہے۔لیکن اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس کو ریاستی وزیر کی سرپرستی حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:SC Hearing on Hijab Ban حجاب وقار کی علامت ہے
ان کا کہنا ہے کہ جس شخص کو کسی وزیر کی حمایت حاصل ہو اس کا کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا ہے۔ عامرخان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔اسی وجہ سے اس شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ اس شخص کی وجہ سے گارڈن ریچ کو پھلنے پھولنے کا موقع نہیں مل سکا۔ بندرگاہ قریب ہونے کے باوجود لوگوں میں بے روزگاری ہے۔یہاں کے باشندے ترقی سے محروم ہیں۔اس کی ذمہ داری کوئی اور نہیں بلکہ وزیر فرہاد حکیم ہیں۔WB Pradesh Congress President Adhir Ranjan Choudhry Slam State Govt