ETV Bharat / state

Adhir Choudhary Slams Mamata میزورم میں مالدہ کے مزدوروں کی موت پر ادھیر کا ممتا پر نشانہ - مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر

مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے میزورم میں پل گرنے کے حادثے میں مرنے والے مزدوروں کے رشتہ داروں سے ملاقات کی اور وزیراعلی ممتا بنرجی کی جم کر تنقید کی۔

میزورم میں مالدہ کے مزدوروں کی موت پر ادھیر کی ممتا پر تنقید

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 12:32 PM IST

میزورم میں مالدہ کے مزدوروں کی موت پر ادھیر کی ممتا پر تنقید

مالدہ: مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر اور رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ریاست میں بے روزگاری اپنے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے۔بنگال کے غریب مزدور روزگار کے لئے دوسری ریاستوں میں جانے کے لئے مجبور ہیں۔ کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ اگر ریاست میں روزگار ہوتی تو مزدور باہر نہیں جاتے۔ان غریب مزدوروں کی موت بھی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ میزورم سانحہ میں ہلاک ہونے والوں میں مالدہ کے تمام مزدور ہیں۔ریاست میں بے روزگاری نے تمام مزدوروں کو موت کے آغوش میں سلا دی ۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کے غیر مقیم مزدوروں کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔غریب مزدوروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے بجائے انہیں دکانیں چلانے کا مشورہ دیتی ہیں ۔اس سے غریب مزدوروں کو کیا حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Mamata Slams Centre ممتا بنرجی نے ای ڈی کی سرگرمی پر سوالات کھڑے کیے

رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری کے مطابق ملک کی تمام ریاستوں میں بنگال کے مزدوروں کی کسی ناکسی حادثے میں موت ہو رہی ہے۔بنگال کی حکومت ہاتھوں پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں افراتفری کا عالم ہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی مل کر بنگال کی غریب عوام کو گمراہ رہیں ہیں۔ان دونوں کو اقتدار کے سوائے کچھ بھی نہیں چاہیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.