ابھی تک ریاست کے مختلف کارپوریشن اور میونسپل کے الیکشن کی تاریخ کا، اعلان نہیں ہوا ہے لیکن اس کے باوجود ریاستی الیکشن کمیشن تمام تر تیاریوں میں لگی ہوئی ہے۔
تمام اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ میٹنگ بھی مکمل ہو چکی ہے۔ بہت جلد الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اب ان کو صرف ریاستی حکومت کے خط کا انتظار ہے۔
ریاستی حکومت نے پہلے ریاستی الیکشن کمیشن کو 12 اپریل کو کولکاتا و ہاؤڑہ کارپوریشن الیکشن کرانے کی ہدایت دی تھی اور باقی سو میونسپل کے الیکشن کے لئے 26 اپریل کی تاریخ طے کی تھی۔
لیکن پہلا بیشاکھ اور کپڑے کے تاجروں کی جانب سے الیکشن کی تاریخ بدلنے کی درخواست پر ریاستی حکومت نے تاریخ بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق 19 اپریل کو کولکاتا و ہاؤڑہ کارپوریشن الیکشن کرائے جا سکتےہیں اور باقی سو میونسپل کے الیکشن ہو سکتے ہیں۔