ETV Bharat / state

ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کے لئے ریلی

کولکاتا میں آج ڈاکٹروں کی تنظیم میڈیکل سروس سینٹر کی جانب سے گورکھپور ڈی آر ڈی او اسپتال کے ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کو لیکر این آر ایس اسپتال کے سامنے احتجاج کیا گیا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات کے بنیاد پر ان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کے لئے کولکاتا میں  ڈاکٹروں کی ریلی

author img

By

Published : Mar 6, 2020, 9:05 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ڈاکٹروں نے یوپی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر کفیل خان پر این ایس اے لگانے اور ان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے این آر ایس اسپتال کے سامنے احتجاج کیا اور ڈاکٹر کفیل خان کی جلد از جلد غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔

ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کے لئے کولکاتا میں ڈاکٹروں کی ریلی

ڈاکٹروں کی تنظیم میڈیکل سروس سنٹر نے این آر ایس اسپتال کے سامنے کئی گھنٹے تک احتجاج کیا اور ساتھ این آر ایس اسپتال سے مولا علی تک احتجاجی ریلی نکالی ۔

اس احتجاج میں کولکاتا کے متعدد سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے شرکت کی جن میں رفیع احمد دینٹل اسپتال، ساگر دت اسپتال اور این آر ایس اسپتال و میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کے علاوہ وکلاء نے بھی شامل تھے ۔

این آر ایس اسپتال کی نرسوں کی تنظیم نے بھی ڈاکٹر کفیل خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج شامل ہوئیں۔ میڈیکل سروس سنٹر کے سیکریٹری ڈاکٹر بپلب چندر نے کہا کہ ڈاکٹر کفیل خان نے کسی طرح اپنے خرچ پر آکسیجن مہیا کراکرڈی آر ڈی او اسپتال میں متعدد بچوں کی جانب بچائی تھی لیکن ان کو ہی بچوں کی موت کا ذمہ دار ٹہرایا گیا۔ ان کو یوگی حکومت نے جیل میں ڈال دیا تھا جبکہ ان کا قصور نہیں تھا۔

لیکن آج کی بی جے پی "حکومت ظلم و زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو غلط ڈھنگ سے جھوٹے معاملات میں پھنسایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر کفیل خان کو جس طرح غلط طریقے سے این ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے "۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ "اس کی مذمت کرتے ہیں اس سے قبل بھی ان پر جھوٹے معاملے میں پھنسا کر غلط طور پر ان کو مہینوں تک جیل میں رکھا گیا لیکن عدالت میں ان کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کر پائی تھی۔

ہم بحیثیت ڈاکٹر کفیل خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں اور جلد از جلد ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور ان کو اسپتال میں ڈاکٹر کے حیثیت سے بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.