آج سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھارت کے دورے پر ہیں۔ مرکزی حکومت ان کے استقبال میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھی ہے۔
وہیں ٹرمپ کی بھارت آمد کی مخالفت بھی کی جا رہی ہے۔ ایک طرف گجرات کے احمدآباد میں ٹرمپ کا خیر مقدم کیا جا رہا تھا تو وہیں مغربی بنگال کے انقلابی شہر کولکاتا میں ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا۔
کمیونسٹ تنظیم ایس یو سی آئی کی جانب سے کولکاتا کے دھرمتلہ میں وائی چینل کے پاس احتجاج کیا ۔ٹرمپ کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔
ایس یو سی آئی کا کہنا تھا کہ ملک میں ریکارڈ بے روزگاری ہے لیکن مودی حکومت ملک کا خزانہ بے معنی چیزوں پر خرچ کر رہی ہے اور ٹرمپ کے استقبال میں کروڑوں روپئے خرچ کئے جا رہے ہیں۔
کیا مودی حکومت ہہ بتا سکتے ہیں کہ ٹرمپ کے ساتھ جو قرار ہونے والا ہے۔ اس سے کیا ملک کے بےروزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ کولکاتا میں ٹرمپ گو بیک کے نعرے لگائے گئے۔
ان کو قاتل قرار دیا گیا۔ جنگ کا شیدائی کہا گیا ۔ اس،موقع پر ایس یو سی آئی کولکاتا ضلع کے سیکریٹری چنڈی داس نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری اہم مسئلہ بنا ہوا ہے۔
لیکن مودی حکومت این آر سی کو لیکر فکر مند ہے جو غیر جمہوری اور انسانیت کے خلاف ہے ہم این آر سی نہیں بلکہ روزگار چاہئے ہم ٹرمپ کی بھارت ان آمد کی مخالفت کرتے ہیں۔
کیونکہ اس سے بھارت کو کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے کیونکہ ٹرمپ بھی کارپوریٹ گھرانوں کے اشارے پر کام کرتے ہیں اور ہمارے مرکزی حکومت کا بھی یہی حال ہے۔