ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے دوران فرفرا شریف نہ آنے کی اپیل - فرفرا شریف خانقان

مغربی بنگال کے معروف خانقاہ فرفرا شریف کے پیرزادہ طحی صدیقی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن پر عمل کریں اور اس درمیان فرفرا شریف آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران فرفرا شریف نہ آنے کی اپیل

author img

By

Published : Mar 26, 2020, 11:49 PM IST

مغربی بنگال میں فرفرا شریف خانقان کے کافی پیروکار ہیں اور اس کی بنگلہ مسلم معاشرے میں کافی اہمیت ہے پورے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور کسی طرح کی بھیڑ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

فرفرا شریف میں سالوں بھر ان کے پیروکاروں کا تانتا لگا رہتا ہے۔لیکن کورونا وائرس کہیں وبائی شکل اختیار نہ کرے اس کے مد نظر بھیڑ یا اجتماع پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔

لاک ڈاؤن کے دوران فرفرا شریف نہ آنے کی اپیل

لاک ڈاؤن کے دوران فرفرا شریف میں بھی کسی طرح کی بھیڑ نہ ہو اس،سلسلے میں فرفرا شریف خانقان کے پیر زادہ طحی صدیقی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ملک میں ایک مہلک مرض کا وبائی شکل اختیار کرنے کا اندیشہ ہے جس کو روکنے کے لئے اجتماع پر پابندی لگانا بہت ضروری ہے اور یہی سب سے کارگر دوا ہے.

اس لئے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن پر عمل کریں اور اس درمیان کسی کو بھی فرفرا شریف خانقان تشریف لانے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی مذہبی اپیل نہیں بلکہ یہ سب کے لئے ہے اپنے گھروں میں رہیں غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے علاقے کی مسجدوں میں نماز پڑھیں۔لیکن بھیڑ نہ لگائیں اور مسجدوں میں اذان اور نماز بند نہ ہو۔لیکن بھیڑ نہ لگائیں گھروں میں رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.