ETV Bharat / state

جلپائی گوڑی: ضلع مجسٹریٹ شمع پروین کی اسکول ڈراپ آؤٹ بچوں سے ملاقات - چائے باغات بند

DM Visits Tea Garden: ضلع مجسٹریٹ شمع پروین نے بند چائے باغات کے دوران اسکول ڈراپ آؤٹ لڑکے اور لڑکیوں سے ملاقات کی اور انہیں دوبارہ اسکول جانے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی زندگی کے بمشکل ترین دور سے لے کر ڈی ایم بننے تک کے سفر کی کہانی بھی سنائی۔

ضلع مجسٹریٹ شمع پروین کی اسکول ڈراپ آوٹ بچوں سے ملاقات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2024, 12:17 PM IST

جلپائی گوڑی: مغربی بنگال کے پہاڑی خطہ میں واقع یکے بعد دیگرے چائے باغات بند ہیں۔ بے روزگاری کا راست اثر تعلیم پڑ رہا ہے۔ اس کی وجہ ان علاقوں میں اسکول ڈراپ آؤٹ کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شمع پروین ڈراپ آؤٹ مسلئے کے حل کی امید لے کر بند چائے باغ پہنچ گئیں۔ انہوں نے اسکول کے طلباء وطالبات کے ساتھ ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے ڈراپ آؤٹ طلبہ سے اسکول نہ جانے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی۔

چائے باغان کے طلباء کے ساتھ اپنی زندگی کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ شمع پروین نے کہا کہ کبھی ان کے خاندان کی حالت بھی اچھی نہیں تھی۔ وہ اسکول بھی نہیں جا سکتی تھیں اور باقاعدگی سے پڑھ بھی نہیں سکتی تھیں۔ گھر کی آمدنی کم ہونے کی وجہ سے ٹیوشن بھی پڑھ نہیں سکیں۔مگر تمام‌ تر پریشانیوں کے باوجود انہوں نے تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ناقابل بیان مشکل حالات کا سامنا کرنے کے بعد اس مقام پر ہوں جہاں اپنے جیسے غریب لڑکے اور لڑکیوں کی تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کروا سکتی ہوں۔ یہاں یہ کہنا ضروری ہے کہ حالات چاہے جیسے بھی آئیں، بس تعلیم کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ ضلع مجسٹریٹ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ طلبہ کی بڑی تعداد نے تعلیم چھوڑ دی ہے۔ ہم انہیں پڑھانے کے انتظامات کر رہے ہیں۔ 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو کمپیوٹر کی ٹریننگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ مختلف تربیت دی جائے گی۔ اتکرش بنگلہ پروجیکٹ کے ذریعہ انہیں ملازمت کے مواقع ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جے نگرمیں مویا کا مرکز بنایا جائے گا: ممتابنرجی

رائے پور کے چائے کے باغ کے کارکن اور پنچایت کے سابق سربراہ ہیمبرم نے کہا کہ ہمارے چائے کے باغ سے بہت سے طلباء و طالبات باہر جا کر کام کر رہے ہیں۔ 60-70 بچوں نے اسکول چھوڑ دیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے آکر انہیں دوبارہ پڑھائی شروع کرنے کی ترغیب دی۔ ہم اس اقدام سے خوش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.