مغربی بنگال حکومت اور مشرقی ریلوے کے درمیان ایک بار پھر آج شام لوکل ٹرین خدمات کی بحالی کو لے کر اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔
اس میٹنگ میں لوکل ٹرینیں چلانے سے متعلق کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شام ہونے والی میٹنگ میں ریاستی حکومت اور مشرقی ریلوے کسی اہم فیصلے تک پہنچ نہیں سکی۔
مشرقی ریلوے کے مطابق سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں کورونا گائیڈ لائن کے تحت روزانہ 200 لوکل ٹرین چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔
مشرقی ریلوے سکیورٹی انتظامات پختہ کرنے کی کوشش تیز کر دی ہے۔ آر پی ایف اور جی آر پی کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ریاستی حکومت اور مشرقی ریلوے ان تمام موضوع پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آج شام نبنو میں دوبارہ بیٹھ رہی ہے۔
میٹنگ کے بعد دونوں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران لوکل ٹرین خدمات کی بحالی سے متعلق اہم اعلان کرنے والے ہیں ۔
دوسری طرف عام لوگوں کا غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے لوکل ٹرین خدمات کی بحالی کو لے کر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔