ETV Bharat / state

وزیر فرہاد حکیم اور رکن اسمبلی کے درمیان لفظی جنگ

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی جتیندرتیواری نے ریاستی وزیر پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ فرہاد حکیم وہ شخص ہیں جنہوں نے کولکاتا کو منی پاکستان بنانے کی بات کہی تھی۔ وہیں، پارٹی نے جتیندرتیواری پر 18 دسمبر تک جلسہ و جلوس میں شرکت پر پابندی لگا دی ہے۔

Verbal clash between Minister Farhad Hakeem and jitendra tiwari
وزیر فرہاد حکیم اور رکن اسمبلی کے درمیان لفظی جنگ
author img

By

Published : Dec 16, 2020, 9:47 PM IST

مغربی بنگال میں انتخابات کی آہٹ کے ساتھ 'دل بدل' کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنماؤں کی آپسی کھینچ تان کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی درمیان ترنمول کانگریس کے ناراض ہونے والے رہنماوں کی فہرست میں اب آسنسول میونسپل کارپوریشن کے بورڈ کے سربراہ جتیندر تیواری کا نام بھی شامل ہو گیا ہے.

اس سے بردوان ضلع میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو اسمبلی انتخابات میں جھٹکا لگ سکتا ہے۔

آسنسول میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ جتیندر تیواری کا کہنا ہے کہ انہیں پارٹی ہائی کمان کی جانب سے ترنمول کانگریس کے جلسہ و جلوس میں 18 دسمبر تک شرکت کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

پارٹی کے اس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے جتیندر تیواری نے کہا کہ مجھے یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ میرے خلاف یہ فیصلہ آخر کس نے کیا ہے۔ اگر یہ فیصلہ پارٹی کی سربراہ ممتابنرجی نے کیا ہے تو ٹھیک ہے کیونکہ میں ان کی وجہ سے ہی پارٹی آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ممتابنرجی کے علاوہ کسی اور کی بات سننے والا نہیں ہوں۔ وہ پارٹی کی سربراہ ہیں اور ہم سب ان کی سرپرستی میں کام کرنے والے ہیں۔

جتیندرتیواری نے ریاستی وزیر فرہاد حکیم پر نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیا بات کریں گے۔ ہم دونوں کی پارٹی میں یکساں حیثیت ہے۔ تو پھر ڈرانے دھمکانے کی کیا ضرورت کیا ہے۔

Verbal clash between Minister Farhad Hakeem and jitendra tiwari
وزیر فرہاد حکیم اور رکن اسمبلی کے درمیان لفظی جنگ

فرہاد حکیم وہ شخص ہیں جنہوں نے کولکاتا کو منی پاکستان بنانے کی بات کہی تھی۔ آپ اپنی کوشش میں لگے رہیے۔ ہم آسنسول کو لندن بنانے میں کی کوشش میں مصروف رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.