ETV Bharat / state

ویشالی ڈالمیا اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے ناخوش

ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی ویشالی ڈالمیا اپنی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف آواز بلند کر رہی ہیں۔ اس سے قبل پارٹی سے متعدد رہنما چھوڑ کر جا چکے ہیں، اب ان کے بارے میں بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

ویشالی ڈالمیا اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے ناخوش
ویشالی ڈالمیا اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے ناخوش
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 3:58 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے بالی سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی ویشیالی ڈالمیا پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی مخالفت کرنی شروع کر دی ہے۔

لکشمی رتن شکلا کے وزارت کھیل سے استعفیٰ کے 48 گھنٹوں بعد ہی ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی ویشیالی ڈالمیا نے اپنی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف آواز بلند کرنی شروع کر دی ہے۔

انہوں نے اپنی ہی پارٹی کے سینئر رہنماؤں اروپ راے، رباجیب بنرجی پر جونیئر رہنماؤں کو کام کا کرنے کا موقع نہیں دینے کا الزام لگایا ہے۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں ہے کہ لکشمی رتن شکلا نے وزارت کھیل سے استعفیٰ کیوں دیا ہے۔

تاہم ایک بات واضح طور کہہ سکتا ہوں کہ انہیں کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔

گذشتہ ساڑھے چار برسوں میں لکشمی رتن شکلا کے پاس ایک بھی فائل بھیجی نہیں گئی۔

اروپ راے سمیت دیگر رہنما تمام کام خود کر لیا کرتے ہیں۔

سنیر رہنماؤں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جس کا جو کام ہے اسے ہی کرنے دیا جانا چاہئے تاکہ کسی دوسرے کی غلطی پر بے قصوروں سے سوال نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا جواب کون دے گا؟

مزید پڑھیں:'زندگی دوبارہ مل گئی'

ویشالی ڈالمیا نے کہا کہ اگر سینئر رہنما اس کے لیے آگے نہیں آئیں گے توجونیئر کو ہدف بنایا جائے گا۔پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی کو ساری باتیں بتا چکی ہوں۔اب سب کچھ ان پر ہی ہے۔وہ جو فیصلہ کریں گی وہ قبول کیا جائے گا۔

بی جے پی میں شامل ہونے کے سوال پر ویشیالی ڈالمیا نے کہا کہ فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ہاں اتنا ضرور کہنا چاہوں گی کہ عوام کی خدمت انجام دینے کے لئے سیاست میں آیی تھی۔عوام کی خدمت کرتی رہوں گی۔گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ میرے والد مرحوم جگموہن ڈالمیا کے اچھے دوست تھے۔اسی بنیاد پر ان سے ملاقات کرنے کے لئے گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.