ETV Bharat / state

شمالی 24 پرگنہ: حاملہ خواتین کے لئے کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سمیت مختلف علاقوں میں حاملہ خواتین کے لئے کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس مرحلے میں حاملہ خواتین اور بارہ برس سے کم عمر کی لڑکیوں کو کورونا ویکسین دینے کے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔

شمالی 24 پرگنہ: حاملہ خواتین کے لئے کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز
شمالی 24 پرگنہ: حاملہ خواتین کے لئے کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز
author img

By

Published : Sep 4, 2021, 2:38 AM IST

مغربی بنگال کے صنعتی خطہ شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سمیت مختلف میونسپلٹی علاقوں میں حاملہ خواتین کے لئے کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

شمالی 24 پرگنہ: حاملہ خواتین کے لئے کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز

شمالی 24 پرگنہ کے بیشتر میونسپلٹی کے وارڈز میں حاملہ خواتین کے لئے شروع کی گئی کورونا ویکسینیشن مہم کے دوران کافی بھیڑ دیکھی گئی۔

اطلاعات کے مطابق اس مرحلے میں حاملہ خواتین اور بارہ برس سے کم عمر کی لڑکیوں کو کورونا ویکسین دینے کے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر اضلاع میں سے ایک ہے۔ اسی وجہ سے یہاں اس مہم کی شروعات کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میونسپلٹی، بیرکپور شمال، گیارولیا میونسپلٹی، بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی اور نئی ہٹی میونسپلٹی کے مختلف صحت مراکز پر اس مہم کی شروعات کی گئی ہے۔ تجربہ کامیاب ہونے پر ریاست کے مختلف اضلاع میں اس کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جلیان والا باغ: بھارت کی آزادی کی تحریک کا ایک اہم موڑ

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 67 ہزار 131 تک پہنچ چکی ہے۔ اب تک 15 لاکھ 26 ہزار 20 لوگ اس بیماری سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اس طرح ریاست میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 651 تک پہنچ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.