ETV Bharat / state

امت شاہ کا کولکاتا دورہ منسوخ

بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر داخلہ درگا پوجا سمیلن میں شرکت کرنے والے تھے، لیکن اب ان کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے۔

بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر داخلہ درگا پوجا سمیلن میں شرکت کرنے والے تھے، لیکن اب ان کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے

author img

By

Published : Oct 15, 2020, 10:51 AM IST

ریاست مغربی بنگال میں آئندہ پرس ہونے والے اسمبلی الیکشن کے پیش نظر وزیر داخلہ امت شاہ درگا پوجا میں شامل ہونے کے لیے کولکاتا کا دورہ کرنے والے تھے، لیکن اب امت شاہ کا کولکاتا کا سفر رد ہوگیا ہے۔ اب امت شاہ کی جگہ پر بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سلی گوڑی کا دورہ کریں گے۔

یاد رہے کہ مغربی بنگال میں سنہ 2021 میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے لیے بی جے پی نے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے اس لائحہ عمل کے تحت اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی رہنما اور وزیرداخلہ امت شاہ درگا پوجا کے موقع پر بنگال کا دورہ کرنے والے تھے، لیکن اب ان کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے۔

لائحہ عمل کے مطابق امت شاہ شمالی بنگال کے سلی گوڑی میں دو دنوں تک مختلف تقریبات میں شرکت کرنے والے تھے لیکن ذرائع کے مطابق امت شاہ کا بنگال دورہ منسوخ ہوگیا ہے۔ اب ان کی جگہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سلی گوڑی کے دو روزہ دورے پر آنے والے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آئندہ 19 اکتوبر کو جے پی نڈا بنگال کے دورے پر آرہے ہیں۔

بی جے پی ذرائع کے مطابق امت شاہ مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوئے ہیں اور سفر کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔ اسی لیے یہ دورہ منسوخ کیا گیا ہے۔

جی پی نڈا 29 اکتوبر کو سلی گوڑی میں پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ امت شاہ درگا پوجا کے بعد طے شدہ پروگرام کے تحت جنوبی بنگال میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ آئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے ميں لائحہ عمل تیار کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.