ETV Bharat / state

نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ترنمول کانگریس کے دو رہنما زخمی - ترنمول کانگریس کے دو رہنما شدید طور پر زخمی

جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ تھانہ علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ترنمول کانگریس کے دو رہنما شدید طور پر زخمی ہو گئے، اس واقعے کے بعد سے علاقے میں افراتفری کا ماحول ہے۔

نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ترنمول کانگریس کے دو رہنما زخمی

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 10:42 AM IST

اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے دیڑھ ماہ بعد بھی مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ریاستی حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود مختلف اضلاع میں کہیں بی جے پی اور ترنمول کانگریس آمنے سامنے ہے تو کہیں انڈین سیکولر فرنٹ اور حکمراں جماعت ٹی ایم سی کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ تھانہ علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ترنمول کانگریس کے دو رہنما شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے، شرپسندوں کی فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت عالم شیخ اور انظار رحمت کے طور پر ہوئی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی پارش داس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے ترنمول کانگریس کے سرگرم رہنما ہیں۔ انہوں نے انڈین سیکولر فرنٹ پر جان لیوا حملہ کرانے کا الزام عائد کیا ہے۔

دوسری طرف انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما مشتاق غازی کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کا الزام بالکل بے بنیاد ہے، ترنمول کانگریس کے گروہی تصادم کے نتیجے میں فائرنگ ہوئی ہے جس میں دو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی 24 پرگنہ میں انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے اسی وجہ سے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.