مغربی بنگال کےشمالی 24 پرگنہ کے بشیرہاٹ تھانہ علاقے میں سڑک کے کنارے دو مغوبہ طالب علموں کی لاشیں پڑی ہوئی ملیں۔مقامی باشندوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے جائے وقوع پرپہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔ Two Students Murder After abduction In West Bengal
دونوں طالب علموں کی لاشیں ملنے کے بعد کولکاتا اور اس کے اطراف میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہاکہ دونوں طالب علم شمالی کولکاتا کے باگوہاٹی تھانہ علاقے کے رہنے والے ہیں۔ باگوہاٹی تھانے میں دونوں طالب علموں کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔
شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگرکمشنریٹ کے مطابق باگوہاٹی تھانہ علاقے کے رہنے والے طالب علموں کا اغوا کیا گیا ہے۔ دونوں کی شناخت ساحل ملا اور دیپندو داس کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں طالب علموں کا 22اگست کواغوا کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:TMC Face Inner at Burwan مرشد آباد میں ترنمول کانگریس آپسی انتشار کا شکار
پولیس نے کہاکہ گھروالوں لو تاوان کی رقم وصولی کے لئے فون آیاتھا۔والدین کو فون پر میسج بھی کیا گیا تھا۔پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔اس معاملے میں اب تک چار لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ ئی ہے ۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔پولیس نے مزید کہاکہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کا انتظار ہے۔پوسٹ مارٹم کے بعد اس معاملے میں واضح طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے کہ دونوں طالب علموں کا کب اور کیسے قتل کیا گیا ہے۔
دوسری طرف مقامی باشندوں نے طالب علموں کے اغوا اور قتل کے معاملے میں ملوث شخص کے گھر میں جم کرتوڑ پھوڑ کی۔مقامی باشندوں نے طالب علموں کے بہیمانہ قتل کے معاملے میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔