ETV Bharat / state

Fire Incidents In West Bengal مغربی بنگال میں 12 گھنٹوں کےاندر آتشزدگی کے دو واقعات

دارالحکومت کولکاتا سے متصل جنوبی 24 پرگنہ کے سنتوش پور اسٹیشن کے قریب آتشزدگی کے بھیانک واقعے میں درجنوں دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں ۔اسی دن سلی گوڑی میں واقع کیمکل فیکٹری میں آگ لگنے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 7:49 PM IST

مغربی بنگال میں 12 گھنٹوں کےاندر آتشزدگی کے دو واقعے

کولکاتا:مغربی بنگال کے دو مختلف اضلاع میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے اندر آتشزدگی کے دو بھیانک واقعات رونما ہوئے۔آتشزدگی کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے مگر بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔

دارالحکومت کولکاتا سے متصل جنوبی 24 پرگنہ کے سنتوش پور اسٹیشن کے قریب آج آتشزدگی کا بھیانک واقعہ پیش آیا۔پہلے ایک دکان میں آگ لگی اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یکے بعد دیگر دکانیں آتشزدگی کی لپیٹ میں آگئیں۔چند گھنٹوں کے اندر اندر سنتوش پور اسٹیشن علاقے میں واقع درجنوں دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔

فائر بریگیڈ کے چار انجن جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کی ۔فائر بریگیڈ کے اہلکار کے مطابق آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں چل سکی ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔قیاس آرائی ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کسی ایک دکان میں آگ لگی ہو گی۔اس کے بعد دوسری دکانیں اس کی زد میں آگئیں۔

  • #WATCH | West Bengal: A massive fire breaks out in a chemical factory at Siliguri Bholanath para. Six fire tenders present at the spot. Further details awaited pic.twitter.com/CxjiL3gu6i

    — ANI (@ANI) April 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دوسری طرف سلی گوڑی میں واقع کیمکل فیکٹری میں آگ لگنے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔آگ اتنی بھیانک تھی کہ چند منٹوں کے اندر اندر پوری فیکٹری اس کی لپیٹ میں آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:Fire Breaks Out In Embroidery Factory بڑا بازار کے جڑی فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی

فائر بریگیڈ کے تین انجن جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی ۔فائر برئگئڈ کے اہلکاروں نے چند گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔مالی نقصان کی خبر ہے۔فائربریگیڈ کے مطابق فیکٹری میں آگ پر قابو پانے کے لئے آلات نہیں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.