ETV Bharat / state

Accident In Asansol سڑک حادثے میں بی جے پی کے دو رہنماؤں کی موت - آسنسول میں ا سڑک حادثے

بردوان ضلع کے آسنسول کے باربونی کے ایم ڈی اے روڈ پر پٹرول پمپ کر قریب سڑک حادثے میں بی جے پی کے دو رہنماؤں کی موت ہوگئی۔ سڑک حادثے کے بعد چند گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمدورفت ٹھپ پڑگئی۔

سڑک حادثے میں بی جے پی کے دو رہنماوں کی موت

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 3:03 PM IST

آسنسول: مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول میں آج ہوئے سڑک حادثے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ حادثے میں ہلاک ہونے دونوں افراد بی جے پی کے مقامی رہنما ہیں۔ حادثے کے بعد بی جے پی کے حامیوں نے احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی کے دونوں رہنما موٹر سائیکل سے پارٹی آفیس سے گھر واپس جا رہے تھے تبھی مخالف سمت سے آنے والی ایک ڈمپر نے انہیں ٹکر مار دی۔ دونوں شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ زخیوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کی موت کی تصدیق کی۔

پولیس نے کہا کہ سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ببلو سنگھ (34) اور سہانند سنگھ (32) کے طور پر ہوئی ہے۔ ببلوسنگھ بی جے پی باربونی منڈل کے صدر ہے جب کہ سہانند سنگھ نائب صدر تھے۔ پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ڈمپر کے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ دوسری طرف مشرقی بردوان ضلع بی جے پی نے دونوں رہنماوں کی موت کو سازش قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Fire At Plastic Factory ہاوڑہ کے پلاسٹک کارخانے میں بھیانک آتشزدگی

سڑک حادثے میں بی جے پی کے رہنماوں کی موت کی اطلاع ملنے کے بعد پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان ہسپتال کے باہر اکھٹا ہونے لگے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کے خلاف سازش کی گئی ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں ملوث لوگوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو کسی بھی قیمت پر حادثہ نہیں مان سکتے ہیں۔ اس کے پیچھے سازش کی بو آ رہی ہے۔ پولیس کو پورے معاملے کی تفتیش کرنی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.