ETV Bharat / state

مرشدآباد کے دو اسمبلی حلقوں میں عید کے دن الیکشن نہیں ہوگا - انتخابات کی تاریخوں میں بدلاؤ

الیکشن کمیشن نے اپنے سابقہ فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے مرشدآباد کے دو اسمبلی حلقوں جنگی پور اور شمشیر گنج کی الیکشن کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔ ان دونوں حلقوں میں عید کے روز 13 مئی کے بجائے اب 16 مئی کو انتخابات کرائے جائیں گے۔

Two assembly constituencies of Murshidabad will not hold elections on Eid day
مرشدآباد کے دو اسمبلی حلقوں میں نہیں ہوگا عید کے دن انتخاب
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 4:52 PM IST

الیکشن کمیشن نے مرشدآباد ضلع کے دو اسمبلی حلقوں جنگی پور اور شمشیر گنج کے امیدواروں کی موت ہو جانے کی صورت میں نئی تاریخوں کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق یہاں 13 مئی کو انتخابات کرائے جانے والے تھے لیکن 13 مئی کو ممکنہ طور پر عید کا تہوار ہونے کی وجہ سے کئی مسلم تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے اس پر اعتراض کیا گیا اور تاریخ تبدیل کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے سابقہ فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے آج اعلان کیا کہ مرشدآباد کے دو اسمبلی حلقوں جنگی پور اور شمشیر گنج میں اب 13 مئی کے بجائے 16 مئی کو انتخابات کرائے جائیں گے۔

مرشدآباد کے ان دونوں اسمبلی حلقوں میں ساتویں مرحلے کے دوران 26 اپریل کو ووٹنگ ہونے والی تھی لیکن گذشتہ 15 اپریل کو شمشیر گنج کے کانگریس کے امیدوار رضاء الحق کی کورونا سے موت ہوگئی، جس کے بعد ضابطہ کے مطابق اس اسمبلی حلقہ میں الیکشن کو ملتوی کردیا گیا۔ دوسری جانب جنگی پور اسمبلی حلقہ میں متحدہ محاذ کے آر ایس پی کے امیدوار پردیپ نندی کی بھی کورونا سے 16 اپریل کو موت ہو گئی، جس کی وجہ سے یہاں بھی الیکشن کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔

الیکشن کمیشن نے ان دونوں اسمبلی حلقوں میں 13 مئی کو انتخابات کرائے جانے کا اعلان کیا تھا، لیکن 13 مئی کو ممکنہ طور پر عید کا تہوار ہونے کی وجہ سے ان حلقے کے لوگوں میں ناراضگی تھی اور ووٹ کا بائیکاٹ کرنے کی بھی بات کہی جا رہی تھی۔ مختلف سیاسی جماعتوں اور مسلم تنظیموں کے اعتراض کے بعد الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کی تاریخ کو تین دن بڑھا دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.