ETV Bharat / state

Two Army Jawans Die in Barrackpore ٹریننگ کے دوران حادثے میں 2 فوجی جوان ہلاک

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں واقع فوجی چھاونی میں ٹریننگ کے دوران حادثے میں دو فوجی جوانوں کی موت ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد فوجی چھاؤنی میں سنسنی پھیل گئی۔ بیرکپور فوجی چھاؤنی کی جانب سے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ Two Army Jawans Die In Barrackpore

ٹریننگ کے دوران حادثے میں 2 فوجی جوان ہلاک

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 11:23 AM IST

شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ میں واقع قدیم فوجی چھاونی بیرکپور میں ٹریننگ کے دوران دو فوجی جوانوں کی موت کا واقعہ پیش آنے سے سنسنی پھیل گئی۔ گذشتہ روز جمعرات کو ایسٹرن کمانڈ کے ایک اہلکار کے مطابق مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بیرکپر فوجی کینٹ منٹ میں تربیتی سیشن کے دوران ایک حادثے کے بعد ہندوستانی فوج کے دو جوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دلدوز حادثہ اس وقت پیش آیا جب فوجی جوان 'اسالٹ ریور کراسنگ' مشق سے گزر رہے تھے۔ عہدیدار نے واضح کیا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک رسی ٹوٹ گئی اور تینوں فوجی جوان بیرک پور، سروبر جھیل کے پانی میں گر گئے۔ حادثے کے بعد انہیں ہسپتال لایا گیا جہاں دونوں کو مردہ قرار دے دیا گیا، اس دوران ایک جوان کو بچایا لیا گیا۔

ٹریننگ کے دوران حادثے میں 2 فوجی جوان ہلاک
ٹریننگ کے دوران حادثے میں 2 فوجی جوان ہلاک

یہ بھی پڑھیں:Indore Temple Mishap اندور مندر حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی، رسکیو آپریشن جاری

ہلاک ہونے والے جوانوں کی شناخت ناگالینڈ کے نائک لینگکھولال اور میزورم کے سپاہی ایلڈرین ہمنگتھنزولا کے طور پر ہوئی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل آر پی کلیتا سمیت تمام رینک افسران نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دونوں فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے نائک لینگکھولال اور میزورم کے سپاہی ایلڈرین ہمنگتھنزولا کی موت کو قربانی سے تعبیر کیا اور تعزیت پیش کی۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اس دکھ کی گھڑی میں دونوں جوانوں کے گھر والوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ حادثے کی عدالتی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ جنوری میں شمالی بنگال کے نیو جلپائی گوڑی ریلوے اسٹیشن پر ایک فوجی جوان کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی تھی۔ مقتول کو بچانے کی کوشش میں اس کے چار ساتھی شدید زخمی ہو گئے۔ چار زخمی جوانوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.