ETV Bharat / state

TS Sivagnanam جسٹس ٹی ایس سیوگنم نے کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا

جسٹس ٹی ایس سیوگنم نے آج کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا۔ انہوں نے جمعرات کو گورنر سی وی آنند بوس کے ہاتھوں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔

جسٹس ٹی ایس سیوگنم نے کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا

author img

By

Published : May 12, 2023, 11:33 AM IST

کولکاتا: سال 2000 میں اٹل بہاری واجپائی حکومت کے دوران جسٹس شیوگنم نے مرکزی حکومت کی جونیئر اسٹینڈنگ کونسل کے طور پر خدمات انجام دی ۔ وہ 31 مارچ 2009 کو مدراس ہائی کورٹ کے جج مقرر کئے۔ اکتوبر 2021 میں، ان کا تبادلہ کلکتہ ہائی کورٹ میں جج کے طور پر کیا گیا۔ 31 مارچ 2023 کو انہوں نے کلکتہ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داری سنبھالی۔ پھر،آج، 11 مئی 2023، کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب کا اہتمام کلکتہ ہائی کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں کیا گیا تھا۔ یہ چیف جسٹس کا بنچ ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی تقریباً 11.15بجے وہاں پہنچیں۔ چیف جسٹس کی حلف پڑھائی گیارہ بجے ختم ہوئی۔ اس موقع پر ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری بھی موجود تھے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے پر جسٹس ٹی ایس سیواگننم کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: TS Sivagnanam ممتا بنرجی کی کلکتہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ٹی ایس سیواگننم کو مبارکباد

گورنر سی وی آنند بوس نے کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس ٹی ایس سیواگننم کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہاکہ کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر، جسٹس ٹی ایس۔ شیوگننم کی حلف برداری کی تقریب کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.