ETV Bharat / state

Tripura Police جے ایم بی کی سرگرمیوں پر تریپورہ پولیس کی گہری نظر

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 6:21 PM IST

ریاستی پولیس نے تریپورہ کے مختلف اضلاع میں انتہا پسند گروپ (المجاہدین بنگلہ دیش) کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی ہے۔ مختلف اضلاع میں چھاپہ ماری کی گئی۔

جے ایم بی کی سرگرمیوں پر تریپورہ پولیس کی گہری نظر

اگرتلہ:تریپورہ پولیس نے ریاست میں ممنوعہ تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) کی مبینہ سرگرمیوں کی جانچ شروع کردی ہے۔مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری ماری کی گئی۔ ہفتہ کو سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جے بی ایم منشیات کی سپلائی اور ریاست میں ہند مخالف سرگرمیوں کی حمایت میں سرگرم ہے۔سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو اس بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش سے اسٹریٹجک قربت اور سرحد پار سرگرمیوں کی وجہ سے تریپورہ اور آسام بنیاد پرست گروپ کی سرگرمیوں کے مرکز بن گئے ہیں۔

جے ایم بی کے بنیاد پرست نظریات سے متاثر لوگ تریپورہ میں نوجوانوں کو مستقبل میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کے ارادے سے تعلیم دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خفیہ معلومات کے مطابق، جے ایم بی کا ہندوستان میں ایک اسلامی ریاست کے قیام کا بڑا مقصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Drone Recovered in Punjab پنجاب میں بی ایس ایف نے مشتبہ پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

انہوں نے بتایا کہ جے ایم بی کا منصوبہ تریپورہ، آسام، مغربی بنگال، بہار اور اتر پردیش میں نوجوانوں کو اپنے گروپ میں بھرتی کرنے اور ہندوستان میں اپنے نظریات کی توسیع کا ہے۔ میانمار اور بنگلہ دیش سے منشیات کی اسمگلنگ دہشت گردی کی فنڈنگ ​​نوجوانوں کو سخت گیر بنانے کا ذریعہ ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.