ETV Bharat / jammu-and-kashmir

حج 2025: جموں و کشمیر سے حج درخواستوں میں ریکارڈ کمی، کوٹے کا صرف 52 فیصد موصول - Hajj applications from JK - HAJJ APPLICATIONS FROM JK

جموں وکشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر شجاعت قریشی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین سے بات کرتے ہوئے حج درخواستوں میں کمی ہونےکے کئی وجوہات گنوائے اور کہا کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں حج کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

جموں و کشمیر سے حج درخواستوں میں ریکارڈ کمی
جموں و کشمیر سے حج درخواستوں میں ریکارڈ کمی (Getty Images)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2024, 5:03 PM IST

Updated : Oct 3, 2024, 6:12 PM IST

سرینگر: حج 2025 کی خاطر حج کمیٹی آف انڈیا کو جموں وکشمیر سے صرف 4300 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ایسے میں یہ مختص کوٹے کا خالص 52 فیصد بتایا جارہا ہے۔ اگرچہ حج فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ تین مرتبہ توسیع بھی عمل میں لائی گئی لیکن اس کے باوجود بھی 8200 کے مختص کوٹے میں سے 4300 درخواستیں ہی جمع کی گئی ہیں۔ جن میں 2300 مرد اور 2000خواتین عازم شامل ہیں۔ اس طرح حج درخواستوں میں کمی کے باعث اب قرعہ انداز نہیں ہوگی۔

جموں و کشمیر سے حج درخواستوں میں ریکارڈ کمی (ETV Bharat)

جموں وکشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر شجاعت قریشی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے حج درخواستوں میں کمی ہونےکے کئی وجوہات گنوائے اور کہا کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں حج کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں لوگ اب حج سے پہلے عمرے پر جانے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ چند برسوں سے حج کے ایام شدید گرمیوں آتے ہیں جس کی وجہ سے بھی کمی ہوئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کئی مہینے پہلے ہی حج 2025 کے لیے درخواستیں کرنے سے ایک تو ویزا میں کوئی پریشانی عازم کو نہیں ہوگی وہیں دوسری جانب حجاج کرام کو بہتر طور تربیت بھی فراہم ہوسکے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ موصول درخواستوں کی جانچ پڑتال چند دنوں میں مکمل کی جائے گی۔ اس کے بعد معلم کی درخواستین طلب کی جائے گی ۔پہلے 200 حاجیوں کے لیے ایک معلم ہوا کرتا تھا لیکن اس بار 150 حجاجیوں کے لیے ایک معلم مقرر کیا گیا۔

حج کمیٹی نے ابتدائی طور پر درخواستوں کی آخری تاریخ 9 ستمبر مقرر کی تھی۔ایسے میں بہتر ردعمل نہ نے کی صورت میں آخری تاریخ میں توسیع عمل میں لائی گئی اور آخر پر 30 ستمبر 2024 کو درخواستیں جمع کرنے آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ تاہم اس کے باوجود درخواست دہندگان کی تعداد نمایاں کمی دیکھنے کو ملی۔

سال 2023 حج کے لیے 14,500 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔ ان میں سے 12,000 افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا گیا ۔ اس وقت درخواستیں زیادہ موصول ہوئیں لیکن کوٹا کم تھا لیکن گزشتہ برس2024، نے اس حج درخواستوں میں کمی واقع ہوئی اور 11500 کے مختص کوٹ پر صرف 7,800 درخواستیں جمع کی گئی۔ اسی طرح حج 2025 کے لیے 8100 کوٹے پر کُل 4300 حج درخواستیں کی موصول ہوئیں ہیں۔

Last Updated : Oct 3, 2024, 6:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.