ETV Bharat / state

Tripura Education Minister تریپورہ کے زیر تعلیم پر نیم فوجی دستوں کو اکسانے کا الزام - ملازمت کے متلاشیوں کے خلاف اکسانے کا الزام

زیر تعلیم رتن لال ناتھ پر نیم فوجی دستوں کو ملازمت کے متلاشیوں اور گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ اساتذہ کے خلاف اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے جو ان (مسٹر ناتھ) سے ملنے گئے تھے۔Tripura Education Minister

تریپورہ کے زیر تعلیم پر نیم فوجی دستوں کو اکسانے کا الزام

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 8:38 PM IST

اگرتلہ:تریپورہ کے وزیر تعلیم رتن لال ناتھ پر نیم فوجی دستوں کو ملازمت کے متلاشیوں اور گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ اساتذہ کے خلاف اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے جو ان (مسٹر ناتھ) سے ملنے گئے تھے۔Tripura Education Minister Under Criticism After Lathi Charge On Job Seekers

سیکورٹی فورسز نے پیر کو سڑک پر نوکری کے خواہشمندوں کو بے دردی سے مارا۔ اس دوران ایک حاملہ ماں سمیت کم از کم 47 افراد شدید زخمی ہوئے۔ کم از کم پانچ افراد کی ٹانگوں اور بازوؤں میں متعدد فریکچر اور سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ملازمت کی خواہشمند اور سات ماہ کی حاملہ بلتی داس کو پیر کی رات اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ محترمہ داس کو مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں نے وزیر کے گھر کے سامنے لات ماری تھی اور سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کے دوران وہ سڑک پر گر گئیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ مرد پولیس والوں نے اسے نامناسب طریقے سے چھوا اور اس پر وحشیانہ حملہ کیا۔

مزید پڑھیں:Traders Protest جی ایس ٹی کی مسلسل چھاپہ ماری کے خلاف تاجروں میں شدید ناراضگی

انہوں نے بتایا ہے کہ وزیر تعلیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران مسٹر ناتھ نے 6000 کی اسامی کے مقابلے میں ایک ہزار کوالیفائیڈ گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ اساتذہ کی تقرری کے اپنے پہلے کے موقف کو بدل دیا اور تحریک کے لوگوں سے بات چیت کے لئے گئے وفد کے ساتھ بدتمیزی کی۔

ایک زخمی مظاہرین راہل رائے نے الزام لگایا کہ مسٹر ناتھ نے ان سے ملنے گئے لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ہمیں "مخالف سیاسی جماعتوں کے دلال" کہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمہیں کوئی نوکری نہیں ملے گی۔

کانگریس سمیت مختلف اپوزیشن جماعتوں نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے اور مسٹر ناتھ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔Tripura Education Minister Under Criticism After Lathi Charge On Job Seekers

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.