ETV Bharat / state

TMC expels 32 party worker: ترنمول کانگریس نے متعدد رہنماؤں اور کارکنان کو معطل کردیا، پارٹی کو بغاوت کا سامنا - بلدیاتی الیکشن

گزشتہ اسمبلی، کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات اور بلدیاتی الیکشن کی طرح اس مرتبہ بھی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو اپوزیشن سے زیادہ اپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کی بغاوت کا سامنا ہے۔ Siliguri Mahakuma Parishad (SMP) elections

ترنمول کانگریس کے 32 رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنان پارٹی سے معطل

author img

By

Published : Jun 14, 2022, 10:41 AM IST

کولکتہ : سلی گوڑی محکمہ پریشد انتخابات کے لئے ترنمول کانگریس کے امیدواروں کے خلاف پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے 32 رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنان کو پارٹی سے معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔مغربی بنگال کے سلی گوڑی ضلع میں سلی گوڑی محکمہ پریشد انتخابات کی تیاریاں اور سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔ TMC expels 32 party workers

گزشتہ اسمبلی، کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات اور بلدیاتی الیکشن کی طرح اس مرتبہ بھی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو اپوزیشن سے زیادہ اپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کی بغاوت کا سامنا ہے۔ ترنمول کانگریس کے سئنر رہنما اور سلی گوڑی کے مئیر گوتم دیب نے کہا کہ پارٹی جس کسی کو امیدوار بنائے گی اسے تمام لوگوں کو نا صرف حمایت بلکہ جیت دلانے کی بھر پور کوشش کرنی ہوگی. Siliguri Mahakuma Parishad (SMP) elections
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو ٹکٹ نہیں ملا تو وہ اپنی ہی پارٹی کے امیدوار کے خلاف آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں نہیں اتر سکتا ہے. اس طرح کی حرکت کرنے والوں کو پارٹی کی خلاف ورزی کے قصوروار پایا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے پارٹی کے امیدوار کے خلاف آزاد امیدوار کی حیثیت سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے انہیں پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے اس کے ساتھ ان کے لئے پارٹی میں داخلے کا دروازہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

سنئیر رہنما کے مطابق سینکڑوں کارکنان کو ترنمول کانگریس مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے کے بعد انہیں پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے. پارٹی میں اسے لوگوں کی ضرورت ہے جو بغیر کسی فائدے کے پارٹی کے لئے کام کرے۔

یہ بھی پڑھیں : Kolkata Police Summons Nupur Sharma: کولکاتا کے نارکل ڈانگہ تھانہ نے نوپور شرما کو سمن جاری کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.